Book Now

BME logo

اپنے گھر کی قیمت کا تعین کیسے کریں؟

  • Published On 20-Aug-2022
اپنے گھر کی قیمت کا تعین کیسے کریں؟

چاہے آپ اپنا گھر بیچنے کا ارادہ رکھتے ہوں یا نہیں لیکن آپ کا اپنے گھر کی قدروقیمت سے آگاہ ہونا بہت ہی ضروری ہے- اپنے گھر کی مارکیٹ ویلیو سے آگاہ ہونا بہت ہی ضروری ہے جس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے-

تو آئیں دیکھتے ہیں کہ آپ اپنے گھر کی صحیح قیمت کا اندازہ کیسے لگا سکتے ہیں-

گھر کی قیمت کا تعین کرنے کے لیئے سب سے پہلے اس بات کو مد نظر رکھے کہ آپ کے گھر کی سکویر فوٹیج کیا ہے اور آپ کے علاقہ میں حال ہی میں کتنی سیلز ہوئی ہیں- تاہم ان مشاہدات سے آپ کو اپنے گھر کی قیمت کا مجموعی طور پر اندازہ ہو سکتا ہے جبکہ بہت زیادہ مخصوص مشاہدے کے لیئے ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا-

ریئل اسٹیٹ ایجنٹس آپ کے گھر کی قیمت کا تعین ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کے تقابلی جائزہ کے ذریعے کرتے ہیں جس میں وہ پچھلے 90 دنوں میں کی گئی سیلز کا موازنہ کرتے ہیں-

اس سب کے ساتھ مختلف عوامل جیسے کہ گھر میں موجود کمروں کے اعدادوشمار، گھر کا مرقبہ، اور مزید کئی فیکٹرز آپ کے گھر کی قدروقیمت بڑھانے یا گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں-

اگر آپ اپنے گھر کو بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو اپنے جذبات کو خود پر ہاوی ہونے سے روکنا ہو گا کیونکہ آپ کی اپنے گھر کے ساتھ انسیت کی وجہ سے آپ اسکی قیمت کا اندازہ اسکی اصل ویلیو سے زیادہ بھی لگا سکتے ہیں جسکی وجہ سے آپ کو اسے فروخت کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- مزید برآں، گھر کی مرمت سے آپ ٪64 تک کا آراوآئی کما سکتے ہیں-