Book Now

BME logo

جدید انفراسٹرکچر کی حامل، دنیا کی مشہور ترین عمارات

  • Published On 03-Aug-2022
جدید انفراسٹرکچر کی حامل، دنیا کی مشہور ترین عمارات

 

تیزی سے بڑھتی ہوئی اس دنیا میں دیگر ہر انڈسٹری کی طرح آرکیٹیکچر انڈسٹری  بھی بہت تیزی سے ترقی پذیر ہے-  اسی آرکیٹیکچر کی مجسم اور جدید انفراسٹرکچر کی حامل مندرجہ ذیل عمارات کو دنیا بھر میں بھرپور شہرت اور مقبولیت حاصل ہے-

میوزیم آف فیوچر:

دبئی کی شیخ زید روڈ پر واقع یہ میوزیم صرف دبئی نہیں بلکہ دنیا کی بڑی اور اہم ترین عمارات میں سے ایک ہے-  اس عمارت کا اجرا دبئی فیوچر فاونڈیشن کی طرف سے 22 فروری 2022 میں کیا گیا-

یہ عمارت آنے والے وقتوں کے لائف سٹائل کی نمائندگی کرتی ہے اور نیشنل جیوگرافکس کی طرف سے اسے دنیا کے 14 خوبصورت ترین میوزیمز میں شامل کیا گیا ہے-

پاکستان مونومنٹ:

پاکستان کا یہ شاہکار اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے پہاڑوں کے مغربی حصے میں واقع ہیں-  ایک مشہور سیاحی مقام ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں بہت سی قومی تقریبات اور کنسرٹس بھی منعقد کیئے جاتے ہیں-

برج خلیفہ:

2717 فیٹ بلند یہ بلڈنگ 160 سٹوریز پر مشتمل ہے اور ایک مکمل شاہکار ہے- اسکی تعمیر کے لیئے استعمال ہونے والے ملبے کا وزن تقریبا ایک لاکھ ہاتھیوں کے وزن کے برابر ہے- اس کے علاوہ اس کے ماسٹرپلان میں شامل کئی سہولیات کی وجہ سے یہ عمارت کئی ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہے-

دی شارڈ:

لندن کا یہ شاہکار 1016 فیٹ بلند ہے اور لندن شہر کے دلکش نظاروں کا منظر آفر کرتا ہے-  یہ عمارت اپنی شاندار ڈائیننگ ایمینیٹیز کی وجہ سے مشہور ہے-