Book Now

BME logo

حکومت پاکستان کی چائنہ سے بابوسرٹاپ کو سی پیک پراجیکٹس

  • Published On 06-Aug-2022
حکومت پاکستان کی چائنہ سے بابوسرٹاپ کو سی پیک پراجیکٹس

بابوسرٹاپ پاکستان کے نمایاں اوراہم ترین سیاحی مقامات میں سے ایک ہے جو کہ گلگت بلتستان جیسے شمالی علاقہ جات تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے- لیکن اس قدر اہمیت کے باوجود یہ ٹاپ سردیوں میں شدید برفباری کی وجہ سے بند ہوجاتا ہےاور اس کا باقی ملک سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے-

اسی حوالے سے حکومت پاکستان نے بابوسرٹاپ ٹنل کی تعمیر جیسے اہم اقدامات کا فیصلہ لیا- اس حوالے سے فیزیبلٹی سٹڈی مکمل ہوچکی ہے اور این ایچ اے نے منصوبے پر کام شروع کردیاہے- تعمیراتی کام شروع ہونے کے بعد یہ ٹنل کاغان، چلاس، اور گلگت بلتستان کے علاقوں کو کونیکٹ کر کے پبلک ٹرانسپورٹ کو سہل بنانے کے ساتھ ساتھ سیاحی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی-

وزیر اعظم شہبازشریف نے دیامربھاشا ڈیم کے دورے کے دوران ترجیحی بنیادوں پر ٹنل کی تعمیر کا حکم دیا- اس کے ساتھ ساتھ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے چائنہ سے بابوسرٹاپ ٹنل کو بھی سی پیک امبریلا پراجیکٹس میں شامل کرنے کا پروپوزل بھی تیار کر لیا ہے جس کے منظور ہونے کے بعد فارن فنڈنگ اور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے گی-