Book Now

BME logo

راولپنڈی میں کمرشل انویسٹمنٹ کے بہترین علاقے۔

  • Published On 25-Aug-2022
راولپنڈی میں کمرشل انویسٹمنٹ کے بہترین علاقے۔

 

پاکستان میں کمرشل ریئل اسٹیٹ میں انویسٹمنٹ کا رجحان تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے- اسکی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ کمرشل ریئل اسٹیٹ ریذیڈینشیئل ریئل اسٹیٹ کی نسبت زیادہ فائدہ مند ہے- شہروں کی ڈویلپمنٹ میں بھی کمرشل ریئل اسٹیٹ کا بہت بڑا ہاتھ ہیں-

راولپنڈی بھی ایک بھر پور تاریخ کا حامل شہر ہے جس کا ریئل اسٹیٹ نے راتوں رات نقشہ بدل دیا- اگر آپ بھی راولپنڈی میں کمرشل انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل علاقے آپ کے لیے بہترین چوائس ثابت ہو سکتے ہیں-

بحریہ ٹاون راولپنڈی:

پاکستانی ریئل اسٹیٹ میں بحریہ ٹاون سب سے زیادہ شہرت و اہمیت کا حامل ہے- جی ٹی روڈ کے بالکل نزدیک یہ پراجیکٹ آپ کو آفر کرتا ہے سٹیٹ آف دی آرٹ انفرا سٹرکچر، خوبصورت ماحول، تفریحی سہولیات، سینٹرل لوکیشن، اور بہترین انویسٹمنٹ پوٹینشیئل-

اگر آپ صرف راولپنڈی تک محدود نہیں رہنا چاہتے اور راولپنڈی سے باہر اسلام آباد میں انویسٹمنٹ کے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں تو بحریہ انکلیو اسلام آباد میں بی ایم ای پینوراما آپ کے لیئے بہترین آپشن ہے-

کیپیٹل سمارٹ سٹی:

آرڈی اے سے اپرووڈ یہ سوسائیٹی آپ کو آفر کرتی ہے قدرتی ماحول، تجارتی شاہراوں سے قریب تر لوکیشن، تیزی سے ہوتی ہوئی ڈیویلپمنٹ، اور جدید ہاوسنگ کے ساتھ مزید بہت کچھ-

چونکہ یہ سوسائٹی سی پیک تک بہت آسان رسائی فراہم کرتی ہے، اور اسکا پیمنٹ پلان بھی بہت آسان اور فیزیبل ہے، اس لیئے یہ پراجیکٹ عام عوام اور انویسٹرز دونوں میں یکساں مقبولیت کی حامل ہے-

چکری روڈ راولپنڈی:

چکری روڈ اور اس کے گردونواح میں موجود علاقہ جات بہت تیزی سے ترقی کے مراحل طے کر رہے ہیں- جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہاں بلیو ورلڈ سٹی اور ایوالون سٹی جیسے کئی شاندار ہاوسنگ پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے-

مزید برآں راولپنڈی رنگ روڈ اکانومک کوریڈور کی تکمیل اس علاقہ کی ویلیو کو مزید چار چاند لگا دے گی-

مزید ایسے انویسٹمنٹ آپشنز سے آگاہی کے لیئے رابطہ کیجیئے بی ایم ای سے-