Book Now

BME logo

ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ میں کی جانے والی چند عام غلطیاں

  • Published On 17-Aug-2022
ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ میں کی جانے والی چند عام غلطیاں

 

ریئل اسٹیٹ دور حاضرکامقبول ترین پیشہ بن چکی ہے اور عوام الناس کا سائیڈ انویسٹمنٹ کےلیئے بھی اسی انڈسٹری کی طرف رجحان بڑھتا جا رہا ہے- تو اگر آپ بھی ریئل اسٹیٹ میں انویسٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں توپہلے عام طور پر انویسٹمنٹ میں کی جانے والی ان غلطیوں سے آگاہی آپ کے لیئے بہت ضروری ہے-

غیرمنصوبہ بندی:

کوئی بھی انویسٹمنٹ ایک کافی مہنگا اور جوکھم کا کام ہے- اور اس معاملے میں سب سے متوقع غلطی غیرمنصوبہ بندی ہے- لہذا کسی بھی پراپرٹی میں انویسٹ کرنے سے پہلے آپ کو کہ پراپرٹی کی لوکیشن، آپکی ضروریات اور ترجیحات  جیسے   متعدد عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرنی چاہیئے-

مارکیٹ ریسرچ:

بہت سے لوگ انویسٹ کرنے سے پہلے مارکیٹ کے ٹرینڈز اور اتار چڑھاو کو نظرانداز کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے بہت دفعہ ان کی انویسٹمنٹ ضائع ہو جاتی ہے- مارکیٹ ریسرچ میں نہ صرف پراپرٹی ریٹس، لوکیشن، ری سیل آپشنز شامل ہیں بلکہ اس کے ذریعے اس بات کا تعین بھی کیا جاتا ہے کہ کس قسم کی زمین پر کس قسم کا گھر بنایا جا سکتا ہے-

جلد بازی:

ایک اور سنگین غلطی جو کہ انویسٹرز کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ انہیں اس بات کا قطعی علم نہیں ہوتا کہ پراپرٹی کی خرید یا فروخت کا صحیح وقت کونسا ہے اور انہیں کتنی مدت میں اپنی انویسٹمنٹ پر ریٹرن چاہیے- جس وجہ سے وہ جلد بازی میں نقصان کا شکار ہو جاتے ہیں-

بجٹ سے زیادہ انویسٹ کرنا:

بسا اوقات انویسٹرزشارٹ ٹرم فائدہ کے لیئے اپنے بجٹ سے زیادہ انویسٹ کرنے پرآمادہ ہوجاتے ہیں جبکہ یہ ایک بیوقوفانہ فیصلہ ثابت ہو سکتا ہے- انیشیل انویسٹمنٹ کے علاوہ آپ کو چند ناگہانی اخراجات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے بجٹ سے زیادہ انویسٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے-

ان تمام غلطیوں اور خدشات و خطرات سے بچنے کےلیے سب سے بہترین حل یہ ہے کہ آپ کسی اچھے ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کی سروسز حاصل کریں- اس سلسلہ میں سب سے بہترین سروسز آپ کو آفرکرتاہےبی ایم ای- تو اگر آپ بھی ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ کرنے کا سوچ رہے ہییں تو آج ہی ہم سے رابطہ کیجیئے-