Book Now

BME logo

سی ڈی اے سے بل بورڈ، پینا فلیکس، اور نیون سائن ڈسپلے کرن

  • Published On 29-Jul-2022
سی ڈی اے سے بل بورڈ، پینا فلیکس، اور نیون سائن ڈسپلے کرن

 

تشہیرات کسی بھی کاروبار کے لیئے اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ مچھلی کے لیئے پانی- اسی تشہیر یا ایڈورٹائزمنٹ کا ایک بہت اہم حصہ ہے بل بورڈ اور پینا فلیکس جیسے ذرائع سے اپنے بزنس پروڈکٹس اور سروسز کو ڈسپلے کرنا-

لیکن بہت سے سٹارٹ اپس اور نئے کاروبار یا تو بل بورڈز کی اہمیت سے نا واقف ہوتے ہیں یا پھر انہیں بل بورڈز اور پینا فلیکس کے ڈسپلے کے لیئے لیگل اپروول کے طریقہ کار کی آگہی نہیں ہوتی-

بل بورڈز نا صرف آپ کی برینڈ ایویئرنیس بڑھانے کا ایک بہت موثر طریقہ ہے بلکہ یہ آپ کا آپ کے کلائینٹس کے ساتھ انٹرایکشن بڑھانے کا بھی ذریعہ ہے- 

اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے آج کے بلاگ میں ہم دیکھے گے کہ آپ سی ڈی اے سے بل بورڈز، پینا فلیکس، اور نیون سائنز ڈسپلے کرنے کی اجازت کیسے حاصل کر سکتے ہیں-

اپنے برانڈ کے ڈسپلے کے لیئے آپ کو مندرجہ ذیل ڈاکومنٹس چاہیئے ہوں گے-

ایفی ڈیوٹ

درخواست دہندہ کے شناختی کارڈ کی کاپی

رینٹ ایگریمنٹ یا اونرشپ پروف کی کاپی

یہ تمام کاغذات مکمل کرنے کے بعد آپ سی ڈی اے کی ویب سائٹ سے ایپلیکیشن فارم ڈاون لوڈ کر کے فل کرنے کے بعد اسے سی ڈی اے کے ہیڈ آفس جمع کروا کر اپنا ایپلیکیشن کا لائحہ عمل پورا کر سکتے ہیں-