Book Now

BME logo

سی ڈی اے نے کیئے 14 ہاوسنگ پراجیکٹس کے لائسنس مسترد

  • Published On 28-Jul-2022
سی ڈی اے نے کیئے 14 ہاوسنگ پراجیکٹس کے لائسنس مسترد

تا حال ہی ہمیں یہ خبر سننے کو ملی کے سی ڈی اے نے ایک ہی ہفتے میں راول انکلیو اور غوری ٹاون کے فعال دفاتر کو بند کر دیا ہے- اس کے ساتھ ہی سی ڈی اے نے 14 مزید ہاوسنگ سوسائیٹیز کے لائسنز مسترد کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے-

سی ڈی اے کی اپ ڈیٹس کے مطابق ان سوسائیٹیز کے لائسنسز مسترد ہونے کا نوٹیفیکیشن جلد ہی جاری کر دیا جائے گا- لائسنس مسترد ہونے کی وجہ ان پراجیکٹس کا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ رجسٹر نا ہونا ہے-

سی ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق چند مندرجہ ذیل سوسائیٹیز کے لائسنسز مسترد کیئے گئے-

ویٹیرنز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹی

واپڈا ایمپلائیز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹی

او جی ڈی سی آفیسرز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹی

فارن آفس ایمپلائیز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹی

ورک نو ورڈ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹی

منسٹری آف کامرس ایمپلائیزکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹی

پاکستان ایمپلائیز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹی

پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ سوسائیٹی

نیشنل پولیس فاونڈیشن

فیڈرل شریعت کورٹ ایمپلائیز ہاوسنگ سوسائیٹی

 

ان سوسائیٹیز کو اپنے اپنے اضلاع میں خود کو رجسٹر کروانے کی ہدایات جاری کی گئی جن پر سوسائیٹی ایڈمنسٹریشنز عمل پیرا نہ ہو سکی اور ان پراجیکٹس کو بند کر دیا گیا-