Book Now

BME logo

عمارتوں کی تعمیر میں بنیاد کی اہمیت

  • Published On 11-Aug-2022
عمارتوں کی تعمیر میں بنیاد کی اہمیت

بنیاد کسی بھی عمارت کی تعمیر کا پہلا اور سب سے اہم حصہ ہے جو کہ نا صرف عمارت کو متوازن رکھتا ہے بلکہ اس کے کئی اور فوائد بھی ہیں جو کہ ہم آج کے اس بلاگ میں دیکھیں گے-

بنیاد یا فاونڈیشن کسی بھی عمارت کا سب سے نچلا حصہ ہوتا ہے جو کہ عمارت کے تمام فلورز کا وزن گراونڈ پر برابر تقسیم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے- اس کے علاوہ  بنیادیں عمارت کو عمودی رکھنے اور اونچی عمارتوں کے لیئے بنیادی سٹرکچر فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتیں ہیں-

ماہرین کے مطابق ایک اچھی بنیاد ڈیڈ اور لونگ دونوں طرح کے اوزان کو بیلنس کر سکتی ہیں- جبکہ اسکی تعمیر میں پتھر، اینٹیں، کنکریٹ، اور لکڑی جیسے مسالا و مواد استعمال ہو سکتے ہیں-

لیکن بنیاد کے استعمال و فوائد محض اوزان کو بیلنس کرنے سے کئی گنا زیادہ ہیں- پہاڑی علاقہ جات میں شدید برفباری کو لونگ ویٹ میں شمار کیا جاتا ہے- اینٹوں اور پتھروں سے بنی بنیادیں شدید موسمی حالات میں تحفظ فراہم نہیں کر سکتی- اس لیئے اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ آپ کی عمارت مضبوط اور گہری بنیاد کی حامل ہو کیونکہ ایسی بنیاد ہی آپ کی بلڈنگ کو زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات محفوظ رکھ سکتی ہے-

اس کے علاوہ ایک اچھی بنیاد بنانے کے لیئے اسکی موصلیت کروانا بھی ضروری ہے- عموما بھی بنیادوں کی تعمیر میں موصلیاتی مواد کا استعمال ہوتا ہے جسکی وجہ سے بیسمنٹس اوپری فلور کی نسبت ٹھنڈی ہوتیں ہیں- اس کے علاوہ یہ مواد زیر زمین پانی اور نمی سے بھی حفاظت مہیا کرتا ہے-

مختصر یہ کہ صحیح بنیاد نا صرف آپ کی عمارت کا سٹرکچر متوازن رکھتی ہے بلکہ بہت سے قدرتی عناصر سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے