Book Now

BME logo

پاکستان کی کنسٹرکشن انڈسٹری میں 92٪ تک کی گروتھ متوقع

  • Published On 05-Aug-2022
پاکستان کی کنسٹرکشن انڈسٹری میں 92٪ تک کی گروتھ متوقع

 

لوکل اکانومی کے موازنے کے بعد پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ نے ایک سال کے دورانیے میں پاکستان کی کنسٹرکشن انڈسٹری میں 6٪ کی گروتھ رپورٹ کی-

جبکہ 2021 میں انڈسٹری نے 4۔14 فیصد کی گروتھ کے ساتھ قومی خزانے میں 8۔7 ملین ڈالرز کا اضافہ کیا-

پی سی آر اے کے مطابق کنسٹرکشن ریوینیو کا زیادہ حصہ گورنمنٹ کنٹریکٹس کی مرہون منت ہے- جبکہ رپورٹ کے مطابق سی پیک کے معاہدے کے تحت کئی اور میگا پراجیکٹس کا اجرا کنسٹرکشن انڈسٹری کے ذریعے جنریٹ ہونے والے ریوینیو میں اضافے کا باعث ہوں گے-

ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ نے اپنی رپورٹ میں یہ بات بھی واضع کی کہ اگلے 7 سالوں میں پاکستان کی کنسٹرکشن انڈسٹری 92٪ تک گرو کر چکی ہو گی-