Book Now

BME logo

پراپرٹی ٹرانسفر کے بارے میں سی ڈی اے کے تازہ اقدامات

  • Published On 08-Nov-2023
پراپرٹی ٹرانسفر کے بارے میں سی ڈی اے کے تازہ اقدامات

سی ڈی کی 26 جولائی کی پریس ریلیز کے مطابق ادارے نے جائیداد کے ٹرانسفر کے حوالے سے بہت سی ضروریات ختم کر دی ہیں-  پریس ریلیز کے مطابق جائیدادوں کے ٹرانسفرلیٹرز کی پرنٹنگ کا کام سینٹرالائیز کر دیا گیا ہے- اور اس بات کا نوٹس بھی جاری کیا ہے کہ یکم اگست سے اسسٹنٹ ڈائیکٹر ایڈمٹنگ ون ونڈو آپریشن ڈائیریکٹریٹ اس بات کے پابند ہوں گے کہ کیس کے ریسیو ہوتے ہی وہ اسی  دن ٹرانسفر لیٹر کا پرنٹ لے کر اسے سائن اور سٹیمپ کے ساتھ منتقل الیہ کو واپس بھیجے گے-

اس ضمن میں ڈائیریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کو یکم اگست تک تمام اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی –

تا حال تمام سیکٹرذ کے لیئے ٹرانسفر لیٹرذ کے اجرا کا تمام لائحہ عمل جو کہ اب تک اسٹیٹ مینیجمنٹ-1 کے زیر نگرانی تھا، اسے سینٹرالائیز کیا گیا ہے جس کے بعد  اسٹیٹ افیکٹیز سیکٹر کے زیر نگرانی تمام سیکٹرز کے لیئے ٹرانسفر لیٹرز کے اجرا کا عمل سینٹرالائیز کیا جائے گا-

پریس ریلیز کے مطابق سی ڈی اے نے کئی اور اہم اقدامات کا اعلان کیا جو کہ مندرجہ ذیل ہیں-

 

وراثت کے تحت قانونی وارثان کو جائیداد کی منتقلی کے لیئے بلڈنگ کنٹرول سیکشن سے این او سی حاصل کرنے سے ‏‏غیر مشروط کر دیا گیا ہے- لیکن وہ اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ سی ڈی اے کو ایک حلف نامہ جمع کروائے گے جس کے مطابق وہ وراثت کا عمل مکمل ہونے کے بعد کسی بھی غیر قانونی سٹرکچر کو ختم کرے گے اور بلڈنگ کنٹرول سیکشن کی مقررہ پروسیسنگ فیس بھی جمع کروانے کے پابند ہوں گے-

 

اسٹیٹ مینیجمنٹ ون ڈائیریکٹریٹ اور اسٹیٹ منیجمنٹ ٹو ڈرایکٹریٹ سے جاری ہونے والے نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ کو جاری کرنے کی مدت بھی 4 یوم کر دی گئی ہے-

 

اگر کوئی جائیداد نان کنفرنگ یوز کے زمرے میں آ رہی ہو تو قانونی وارثان کے نام جائیداد منتقل ہونے سے پہلے نان کنفرنگ یوز کو ختم کرنا ہو گا-

بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی وارثان سی ڈی اے میں ایک حلف نامہ جمع کروائے گے کہ وہ 6 ماہ کے اندر اس خلاف ورزی کو ختم کرے گے- ٹرانسفر شدہ جائیداد اس وقت تک قابل فروخت نہیں ہو گی جب تک بلڈنگ ریگولیشن 2020 کی خلاف ورزی کو ختم نہیں کیا جائے گا-