Book Now

BME logo

پینٹ یا وال پیپر، دونوں میں سے بہتر چوائس کونسی ہے؟

  • Published On 13-Aug-2022
پینٹ یا وال پیپر، دونوں میں سے بہتر چوائس کونسی ہے؟

گھر کی تعمیر کی تکمیل کے فورا بعد بہت سے لوگ اپنے گھر کی دیواروں کو فنشنگ ٹچ دینے میں تذبذب کا شکار ہوتے ہیں کہ خواہ وہ دیواروں کو پینٹ کریں یا وال پیپر کا انتخاب کریں-

اگر آپ بھی ایسی ہی کشمکش میں مبتلا ہیں تو اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ آپ اپنی شخصیت کے مطابق کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں-

امتزاجیت:

اگر آپ امتزاجیت یا کنٹراسٹ کے مداح ہیں تو پینٹ آپ کےلیئے بہترین چوائس ہے- کمرے کی پیش جوئی دیوار کو سرخ رنگ میں پینٹ کر کے، جبکہ باقی دیواروں کو مدھم رنگوں میں پینٹ کر کے، آپ اپنی پرامتزاج شخصیت کا ذوق پورا کر سکتے ہیں-

قدرتی رجحانیت:

اگر آپ قدرتی رجحانیت کے حامل شخص ہیں تو آپ اپنے گھر کے بیرونی حصوں جیسے کہ لاونج یا سٹیئرکیس کو اس طرز میں ڈیکوریٹ کر کے اپنا ذوق پورا کر سکتے ہیں- اور اس کے لیئے پینٹ کی نسبت وال پیپر ایک بہترین چوائس ہے-

ساخت و چمک:

سیمنٹ اور پینٹ کے ذریعے دیواروں کو ایک خاص ساخت اور ٹیکسچر دینا بچوں کا کھیل نہیں ہے- لہذا اس کام کے لیئے وال پیپر ایک بہتر چوائس ہے- سنہری اور سلور رنگوں کے وال پیپرز کے ساتھ آپ اپنے گھر اور کمرے کو ایک شوخ اور چمک سے بھر پور ٹچ دے سکتے ہیں-

خوابیدگی:

اگر آپ اپنے گھر کو خوابیدگی اور تخیل کے تھیم پر سجانا چاہتے ہیں تو اس کام کے لیئے آپ وال پیپر اور پینٹ دونوں کا استعمال کر سکتے ہیں- لیکن اگر آپ اپنا وقت بچانا چاہتے ہیں تو اس کے لیئے وال پیپر ایک بہتر چوائس ہے-

وال آرٹ:

یہ آپشن اس شخص کے لیے ہے جو کمرے میں وال پیپر کے پیٹرن کو نمایاں نہیں کرنا چاہتا۔ ایک دیوار کو منتخب کریں، اسے کم ٹون رنگ سے پینٹ کریں اور روشن رنگوں سے ڈیزائن بنائیں۔ دیوار پر آپ جو چاہیں اس کے پھول کا آرٹ بنائیں۔ یہ آپ کے ذوق کی خوشگوار جھلک پیش کرے گا۔

ان تمام آپشنز میں سے آپ اپنے ذوق اور شوق کے مطابق انتخاب کر سکتے ہیں-