Book Now

BME logo

کیا یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے؟

  • Published On 30-Jul-2022
کیا یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے؟

 

پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا آغاز 26 مئی 2022 سے ہوا جب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بنچ مارک برینٹ آئل کے ایک بیرل کی قیمت 112 ڈالر تھی جو کہ 21 جولائی 2022 کو 103 ڈالر پر بیرل تک کم ہوئی-

انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرول کی گرتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے موجودہ حکومت نے 15 جولائی 2022 کو پٹرولیئم کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خالص سیاسی فیصلہ تھا-

پاکستان پٹرولیم مصنوعات کا ایک بہت اہم اور نمایاں امپورٹر ہے- سال 2022-2021 میں ملک نے 32۔23 بلین ڈالرز کا تیل درآمد کیا جو کہ پچھلے سال کی نسبت امپورٹ میں ٪105 اضافے کا ثبوت ہے-

پٹرول کی بڑھتی ہوئی مانگ کے علاوہ روپے کی گرتی ہوئی قیمت کی وجہ سے بھی یہ بات متوقع ہے کہ یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا- جولائی 21، 2022 کو روپے کی قیمت 81۔226 تک پہنچ گئی جس کا مطلب ہے کہ اس دورانیہ میں روپے کی قیمتوں میں 11 فیصد تک کا اضافہ ہوا-

 ذرائع کے مطابق 31 جولائی 2022 کو موجودہ حکومت پٹرول پرائسز ریوائز کرے گی جس کے بعد یکم اگست سے ان قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے- لیوی ٹیکسز اور قیمتوں میں اضافے کے ذریعے حکومت سال 2023 تک 750 بلین کی کثیر رقم جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے-